??? ???????

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل، 23 اکتوبر، 2018

پاکستانی عوام کے نام

تحریر: احسن علی 

اگر پاکستانی عوام کشمیریوں سے حقیقتن  ہمدردی رکھتے ہیں (اور جس مے کوئی شک نہیں 
کے وہ رکھتے بھی ہیں ) تو اس یوم یکجھتی کشمیر کے موقع پر ہندوستان کو گالیاں دینے کے بجاے ذرا ایک لمحے کے لیے یہ سوچیے کے ان ستر سالوں میں پاکستان نے کشمیر کے لیے کیا کیا ہے ؟
آپ سوچ رہے ہوں گے ارے کیسے نہیں کیا کچھ کشمیر کے لیے، تین جنگیں ہم نے کشمیر کے لیے ہی تو لڑیں ہیں. لیکن آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ وہ تین جنگیں کشمیر کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے حکمران طبقے کے مفادات کے لیے لڑی گیں .١٩٤٧ میں صوبہ سرحد کو افغانوں سے بچانے کے لیے قبائلی لشکر کو کشمیر مال غنیمت لوٹنے کے لیے بھیجا گیا پھر ١٩٦٥ میں ایک آمر  نے اپنی کرسی بچانے کے لیے جنگ  کا محاذ گرم کیا تاکہ عوام کی  حمایت حاصل ہو اور ١٩٧١ کے جنگ ان کالے کرتوتوں کا نتیجہ  تھی جو آپ نے بنگالی عوام کے ساتھ کیے تھے.
اب آپ سوچ رہے ہوں گے ہم نے کشمیریوں کو منگلا ڈیم اور بہت سے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس لگا کر دیے جن سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے . تو جوابا گزارش یہ ہے کہ جس طرح بلوچستان سے نکلنے والی سوئی گیس بلوچی عوام کو مل رہی ہے بلکل اسی طرح کشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی کشمیریوں کو بھی مل رہی ہے.
شائد آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ یہ مسلے تو سارے پاکستان کہ ہیں بھارت کہ برعکس ہم نے کشمیریوں کو آزاد ریاست ، آزاد حکومت تو دی ہے. جوابا گزارش یہ ہے کیا وہ حکومت آزاد ہوتی ہے جس کو پڑوسی ملک کے وزیراعظم جب چاہیں گھر بھیجنے کا اختیار رکھتے ہوں . یہاں پر ایک رسمی جواب ہے جو مجھے اکثر ملتا ہے یقینن آپ بھی وہی سوچ رہے ہوں گے . وہ یہ کہ ویسے تو کشمیر پاکستان کا حصّہ ہی ہے کیا ہوا اگر حکومت بھی پاکستان کے اختیار میں ہے، قربان جاؤں اس محبت بھرے انداز پر مگر محبوب ہونے کے ناطے ایک سوال پوچھنے کا حق تو رکھتا ہوں کہ جب  سی پیک کے تحائف کا  بٹوارہ ہو رہا تھا تب اس محبوب کو کیوں بھول گئے آپ ؟ تب کشمیر کو اپنا حصّہ سمجتھے ہوے اس کو حق کیوں نہیں دیا گیا؟



آپ کہیں گے کے چلو من لیا کہ ہم نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا مگر ہندوستان سے نفرت کی وجہ بھی تو کشمیر ہی ہے نہ.
گزارش یہ ہے کہ ہندوستان سے نفرت اور کشمیر سے محبّت ایک لوللے پاپ جو پاکستان کی حکومت پاکستانی عوام کو تب تب دیتی ہے جب جب انھیں اپنی حماکتیں اور چوریاں عوام سے چھپانی ہوتی ہیں اور بیچاری عوام ہے کہ ہر بار بھل بھی جاتی ہے.
اس لیے خدا راہ جس کشمیر پر پاکستان قابض ہے اس کو سیاسی اور معاشی طور پر آزاد کر لے بھارت سے کشمیر کیسے لینا ہے یہ ہم آپ سے بہتر جانتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????